مقبوضہ بلوچستان:دو بھائی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کردیئے گئے تعداد پانچ ہوگئی

0
39

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران میں دو بھائی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کردیئے گئے تعداد پانچ ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق یوسف بادینی جوکہ خاران بازار چیف چوک کے قریب چاول بیچتا ہے، کو قابض ایف سی اہلکاروں نے صبح ایف سی کیمپ میں چاول پارسل کرنے کا کہا۔ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والے ایک لڑکے کے ساتھ ایف سی کیمپ چلا گیا جہاں فورسز نے اسے حراست میں لے لیا اور دوسرے ساتھی کو چھوڑ دیا۔ اس کے کچھ مدت بعد فورسز نے خاران کلان مولوی مجید مسجد ایریا کے قریب واقع یوسف بادینی کے گھر پر چھاپہ مارکر گھر میں توڑ پوڑ کے بعد اس کے دوسرے بھائی پرویز بادینی کو بھی جبراً حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔ واضح رہے کہ خاران میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل سی ٹی ڈی ایک ہی قبیلے کے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیاتھا ،جنکی شناخت جابر یلانزئی، شفقت یلانزئی اور نجیب اللہ یلانزئی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں