پاکستان:گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ میں فائرنگ، قیادت زخمی

0
108

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے بتایا ہے کہ عمران خان کو اس فائرنگ کے واقعے میں ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ اُنھیں اب لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی  جس سے چیئرمین پی ٹی آئی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے علاقے میں خوف و ہراس  پھیل  گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست  میں لے لیا۔

اللہ والا چوک پر فائرنگ کےبعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف کے بھی زخمی  ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے برسٹ چلایا پھر ایک گولی چلائی،  حملہ آور نے کالےے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں