پاکستان میں چینی کرنسی بھی چلے گا، معاہدہ طے

0
193

چین کے مرکزی بینک نے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان اور چین کے مرکزی بینکوں نے پاکستان میں چینی کرنسی یوآن میں لین دین کے حوالے سے تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کے لیے ادائیگی کے متبادل آپشن کی راہ ہموار کر سکتی ہے جس سے چینی اور پاکستانی کاروباری و مالیاتی اداروں کے درمیان سرحد پار لین دین کے لیے یوآن کے استعمال میں اضافہ ہو گا۔

مالیاتی شعبے میں اس پیش رفت کو ایک ایسی چیز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس سے پاکستان کو رعایتی روسی تیل خریدنے میں بھی مدد مل سکتی ہے کیونکہ چینی کرنسی روس کے لیے قابل قبول ہے، خیال رہے کہ پاکستان اس وقت تیل کی ادائیگی امریکی ڈالر میں کر رہا ہے۔

اکتوبر کے اوائل میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے لیے مارکیٹ میں روسی تیل دستیاب رکھنے کے امریکی فیصلے سے مستفید ہونے والوں میں پاکستان بھی شامل ہو سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ’اس نرمی کو ان پابندیوں میں نرمی کی جانب قدم نہیں سمجھا جانا چاہیے جو امریکا نے رواں برس فروری میں یوکرین پر حملے کے ردعمل میں روس پر عائد کی تھیں‘۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ’توانائی کے شعبے میں درآمدات کے حوالے سے دوسرے ممالک کو اپنی اپنی صورتحال کے مطابق فیصلے خود کرنا ہوں گے‘۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں