مقبوضہ بلوچستان:بولان آپریشن میں زیر حراست 13 خواتین و بچوں کی شناخت ہو گئی

0
39

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان و گردنواح میں فوجی جارجیت کے دوران حراست میں لئے گئے درجنوں افراد میں سے 13 خواتین و بچوں کی شناخت اب تک ہوچکی ہے جن کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ نیشنل موومنٹ کی ادارہ پانک نے کر دی ہے- بولان آپریشن کے دوران پاکستان فورسز کے تحویل میں لیے گئے خواتین و بچوں کی شناخت زرگل ، حنیفہ ، در خاتون ، ماہسو ، گل بی بی، سمو ، زر بخت ، بانی ، سمیدہ ، فریدہ ، راجی اور چار سال سے لاپتہ رکھیہ کی اہلیہ مہنا رکھیہ اور بیٹا کلیم رکھیہ کےناموں سے ہواہے – تاہم علاقائی ذرائع کا کہنا ہے علاقے میں جاری فوجی آپریشن اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ دیگر کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے- آپ کو علم ہے بولان اور اردگرد کے پہاڑوں میں گزشتہ پانچ روز سے فوجی آپریشن جاری ہے ،جس میں پیدل فوجی دستوں کے علاوہ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں ۔ دوسری جانب پاکستانی فوج کی تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اب تک اس آپریشن میں دو کمانڈوز سمیت چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں