مقبوضہ بلوچستان:پنجگور بارڈر کمیٹی پروم کا ایف سی کیمپ انٹر پوائنٹ پر موٹرسائیکل ریلی و احتجاجی مظاہرہ

0
118

مقبوضہ بلوچستان پنجگور میں ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم کے خلاف پروم میں تاریخی احتجاجی موٹر سائیکل ریلی و پیدل مارچ ضلعی انتظامیہ برسر اقتدار جماعت، آل پارٹیز کیخلاف شدید نعرے بازی و احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، بارڈر کمیٹی پروم، حق دو تحریک پنجگور و کاروباری لوگوں نے بڑی تعداد میں موٹر سائیکل ریلی و پیدل مارچ کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ تحصیل پروم کی یہ تاریخ کی سب سے بڑی احتجاجی مظاہرہ تھی احتجاجی موٹر سائیکل ریلی تحصیل پروم جائیں سے نکل کر مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم نہ منظور ای ٹیگ کا خاتمہ بارڈر کے کاروبار میں سیاسی مداخلت نہ منظور آزادانہ روزگار شناخت کارڈ پر کاروبار کرنے دیا جائے انٹرنیٹ ڈیٹا بحال کیا جائے کے شدید نعرے لگائے موٹر سائیکل ریلی و پیدل مارچ جائیں ریش پیش انٹری پوائنٹ پر جاکر جمع ہوئے جہاں انہوں نے جلسے کی شکل اختیار کرلی جلسے کے شرکا سے حق دو تحریک کے رہنما ملا فرہاد بارڈر کمیٹی پروم کے آرگنائزر محمد عارف مول جان عابد اشرف بارڈر بشیر موسی عزیر فہد ابراہیم مجیب رسول بخش حاجی داد شاہ حاجی عبداللہ حاجی رحیم بخش مولانا حفیظ الرحمن مولانا محمد اکرم مولانا عابد بلوچ حاجی رحم بخش فدا احمد پزیر احمدودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پرامن کاروبار کو آل پارٹیز و اقتدار جماعت ضلعی انتظامیہ نے تباہ و برباد کردیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ویریفکیشن سے قبل علاقے کے معاشی بدحالی کا جائزہ لیتیانہیں زیب دیتا دفتر میں بیٹھ کر حقائق کے برعکس چند ٹولے کی ایما پر اختیارات و طاقت سے رائے مسلط نہیں کرسکتے پروم کے لوگ بارڈر کے قریب ہوتے ہوئے بھی ضلعی انتظامیہ آل پارٹیز کی ملی بھگت سے دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوئے ہیں گزشتہ چار پانچ ماہ سے ہر گھر کا چولہا بجھ گیا ہے۔ اسکول ہسپتال معاشی تباہ حالی کی انتہا ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جعلی ری ویری فیکیشن کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور ری ویریفکیشن جس میں ضلعی انتظامیہ کے ساز باز ٹولے نے اپنی جعلی شناختی کارڈز پر جعلی ای ٹیگ بنائے انکی تحفظ کیلئے مختلف علاقوں سے کرایے و دیگر ذرائع سے گاڑیاں لا کر ایک بار پھر پنجگور کے غریب کاروباری لوگوں کو ٹرخانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ شب جیرک بارڈر پر اداروں کے لوگ منشیات سرے عام سیکورٹی فورسز کے سامنے بارڈر پار کراکے کاروبار کررہے ہیں لیکن ہمیں آٹے تیل لانے کیلئے ای ٹیگ کی ضرورت ہے ضلعی انتظامیہ ادارے واضح کریں یہ منشیات فروش کس کے سیکورٹی پر منشیات سیکورٹی فورسز کے سامنے سپلائی کررہے ہیں۔؟ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک احتجاجی دھرنہ پروم میں جاری ہے احتجاجا بارڈر بند کیا گیا کوئی بھی شخص مداخلت کرکے اپنی گاڑیوں کو نہ لائیں بصورت دیگر انہیں پروم کے زندہ لوگ روکیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 19 ستمبر سے پروم کے انٹرنیٹ ڈیٹا کو بند کردیا گیا جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو پروم بارڈر کمیٹی اپنا لائحہ عمل سخت کرے گی ۔ عابد اشرف نے جلسے سے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیے جن میں ای ٹیگ کا خاتمہ علاقائی طور پر گاڑیوں کی لسٹنگ پروم بارڈر کو بے تحصیل پروم سے چلایا جائیموبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی بحالی منشیات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھایا جائیخودرو نوشی کی سامان لانے کی علمی صورت میں اجازت دی جائے پنجگور اور پروم کو الگ الگ ہفتہ وار شفٹ کیا جائے مزید کراسنگ پوائنٹ گزبستان گر چیدگی کو کھولا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں