بلوچستان میں نچلی سطح کی شورش نہیں، مکمل جنگ ہے، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

0
127

آزادی پسند بلوچ قومی رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں نچلی سطح کی شورش نہیں بلکہ پاکستانی فوج اور بلوچ آزادی پسندوں کے درمیان مکمل جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گن شپ ہیلی کاپٹر، جیٹ بمبار، فضائی جاسوسی سے لے کر ڈرون حملوں تک، پاکستانی فوج جنگ کے تمام آلات استعمال کر رہی ہے لیکن تمام محاذوں پر ناکام رہی ہے۔


ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے لکھا کہ بلوچستان سے کوئی خبر سامنے نہیں آتی ہے کیونکہ بلوچستان میڈیا کے لئے بلیک ہول میں تبدیل ہو چکا ہے۔
ان کہا کہنا تھا کہ اخلاقی اور نفسیاتی شکست کے بعدپاکستانی فوج نے اپنی مارو اینڈ پھینکو پالیسی دوبارہ شروع کر دی ہے اور ساتھ ہی اپنے ڈیتھ سکواڈز کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔

انہوں نے آخر میں اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بلوچستان میں مداخلت کرے اور پڑوسی ممالک سے بلوچ جدوجہد کی حمایت کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں