پاکستان:کراچی سے فورسز ہاتھوں لاپتہ بلوچ پبلشر لالا فہیم بازیاب ہوگئے

0
102

پاکستان کے شہر کراچی سے خفیہ ایجنسیزکے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے علم و ادب پبلشر کے منیجر لالا فہیم بلوچ بازیاب ہوگئے۔

لالا فہیم بلوچ کو رواں سال 26 اگست کو ان کے دکان علم و ادب پبلشر کراچی سے سادہ و پولیس وردی میں ملبوس مسلح افراد حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

ان کی جبر گمشدگی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی لیکن طاقتور حلقوں کے سامنے پاکستان کا پورا سسٹم سرنگوں ہے جس کی وجہ سے کسی بھی ثبوت کی موجودگی کے باوجود اغواکاروں کا کچھ نہیں کیاجاسکتا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے سامنے آنے کے بعدپولیس اور کراچی انتظامیہ نے ان کی گرفتاری سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

لالا فہیم بلوچ کے قریبی ذرائع نے انکے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فہیم بلوچ آج کراچی سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں