مقبوضہ بلوچستان:ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی آپریشن کوچار روز ہوگئے

0
73

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت اور مزن بند کے درمیانی پہاڑی علاقہ مزبند میں پاکستانی فورسز کی زمینی آپریشن آج چھوتھے روز بھی جاری ہے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق فوجی بربریت دوران فورسز مشہور مختلف ندی نالوں برت کور،زیارت کور، ندروکی، مزاتی کور، نیمگو، فاطو سمیت جکی اور آس پاس کے دیگر چھوٹی بڑی ندی نالوں میں، مزری،گز شیشار اور دیگر درخت اور جنگلی پودے جلا رہی ہیں۔

جبکہ کچھ علاقوں میں زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی گشت اور شیلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،واضح رہے کہ کچھ دنوں میں پاکستانی فوج پر تین حملے مذکورہ علاقوں میں ہوئے ہیں جن سے پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں