پاکستان:لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

0
150

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیایاد رہے کہ گزشتہ روز ذرائع سے ہی یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام جی ایچ کیو کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے بھیجے گئے سینئر ترین افسران میں شامل تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں