پاکستانی مقبوضہ کشمیر:وادی نیلم، جیپ گہری کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کی 6 خواتین جاں بحق

0
50

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے وادی نیلم میں جیپ گہری کھائی میں جا گری، المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کی 6 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں جیپ ووٹرز کو پولنگ سٹیشن تک لے جا رہی تھی کہ راستے میں موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک ہی خاندان کی 5 خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ ایک ہسپتال جا کر جان کی بازی ہار گئی، حادثے میں ڈرائیور سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں