مقبوضہ بلوچستان:مقامی لوگوں کاریکوڈک پروجیکٹ کیلئے پانی فراہمی کی این او سی منسوخ کرنیکا مطالبہ

0
27

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ماشکیل کے اہلیان نے ریکوڈک پروجیکٹ کیلئے ماشکیل سے پانی فراہمی کیلئے جاری این او سی منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماشکیل کے سیاسی و قبائلی شخصیات نے کہا کہ ماشکیل پورے بلوچستان میں پسماندہ ترین علاقہ ہے۔ماشکیل میں نہ کوئی فیکٹریاں ہیں اور نہ ہی پروجیکٹس اور نہ عوام کو صحت تعلیم سمیت کوئی اور بنیادی سہولیات میسر ہیں،۔

انھوں نے کہا کہ ترقیاتی پروجیکٹس کو سراہتے ہیں مگر اپنے علاقے کے مفاد کے مدمقابل کسی بھی پروجیکٹ کو مسترد کرتے ہیں، ہم سمیت تمام برادری قبائل ماشکیل کے سیاسی سماجی شخصیات اور عوام ریکوڈک پروجیکٹ کو ماشکیل کا پانی نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کا ذریعہ معاش کجھوروں کے درختوں اور زمینداری سے وابستہ ہے۔علاقے میں سینکڑوں زرعی ٹیوب ویلز زمینداری کے لگے ہوئے ہیں مگر اب ریکوڈک منصوبے کے لیے پانی فراہمی کے لیے ماشکیل کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر بور لگانے کا منصوبہ بناکر ماشکیل کے پانی کو نکال کر ماشکیل کو ویران کردینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں