پاکستانی زیر قبضہ کشمیر: گلگت میں انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کے گھروں کی مسمارگی کی شدید مذمت

0
100

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے جموں کشمیر گلگت سکوار میں انتظامیہ کی جانب سے نگر کے متاثرین کے گھروں کی مسمارگی کی شدید مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر توقیر گیلانی نے گلگت انتطامیہ کی کاروائی کو غیر انسانی، ظالمانہ اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے تمام متاثرین کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈاکٹر توقیر گیلانی نے کہا کہ ایک طرف مقامی حکومت نے گلگت بلتستان کے سیلاب اور زلزلہ متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ رکھا ہے اور دوسری طرف گلگت انتظامیہ انجمن نگر کی طرف سے زمینیں خرید کر متاثرین کی آباد کاری کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کیے گئے کام کو سبوتاژ کر رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی جانب سے سکوار میں متاثرین کے گھروں کو مسمار کرنا حکومت اور انتظامیہ کا عوام دشمن اقدام ہے اور یہ اقدام ان تمام اقدامات کا تسلسل ہے جس کے تحت گلگت بلتستان کے عوام سے ان کی زمینوں کو چھین کر انہیں حق ملکیت سے محروم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں