مقبوضہ بلوچستان:تین افراد پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار

0
23

مقبوضہ بلوچستان کے دو اضلاع، خضدار اور کیچ سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار سے مزید دو نوجوان جبری طور پر لاپتہ کردیئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان سے جبری گمشدگی کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ضلع خضدار کے علاقے گریشہ سے وہاں کے رہائشی نوجوانوں افضل ولد عباس اور نور خان ولد علی کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت حبیب ولد گہرام سکنہ کولواہ سگک کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص اپنے آبائی علاقے سے ہجرت کرکے اس وقت تربت میں مقیم تھے جہاں سے فورسز نے اس کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں