پاکستان:سندھ ثقافت ڈے پر یونیورسٹی کی ایک طالبہ اور تین سو تیرہ طلبا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ

0
47
APP37-02 HYDERABAD: December 02 – A folk artist singing traditional song on the stage during a function in connection with Sindhi Culture Day outside Press Club. APP photo by Farhan Khan

پاکستان کے صوبے سندھ یونیورسٹی کی ایک طالبہ اور تین سو تیرہ طلبا کے خلاف پولیس نے بغاوت کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سندھ یونیورسٹی کے طلبا کے خلاف بغاوت کے الزام میں درج مقدمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر حیدرآباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کو دو روز کے لیے پولیس ریمانڈ میں دے دی پے۔ پولیس نے تین سو تیرہ طلبا کے خلاف یکم دسمبر کو ثقافت کے سلسلے میں یونیورسٹی میں جلوس نکالنے اور پولیس رپورٹ کے مطابق ریاست کے خلاف نعرے بازی پر مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمے میں نامزد تین سو طلبا نا معلوم ہیں۔

جام شورو کے ایک صحافی کا کہنا ہے کہ ’ایک طالبہ سمیت تیرہ افراد کی شناخت کی گئی پے۔ شناخت شدہ طلبا میں سے پانچ کو پولیس نے حراست میں لیا تھا لیکن ان کی گرفتاری ظاہرنہیں کی گئی تھی۔‘

انھوں نے مزید بتایاکہ ’طلبا کے احتجاج کے بعد پولیس نے تین سو تیرہ طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر کے پہلے سے گرفتار طء با کوظاہر کردیا گیا تھا۔‘

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں