مقبوضہ بلوچستان:بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف حملوں میں 5 فوجی اہلکاروں و دو مخبروں کو ہلاک کر دیا

0
41

مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ فریڈم فائٹرز کے حملوں میں تیزی پاکستانی فوج و انکے ڈیتھ اسکواڈ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے،پانچ پاکستانی فوجیوں سمیت دو پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار ہلاک کر دئیے گئے۔

حملوں کی ذمہ داری لیتے ہوئیبلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ کے علاقے تمپ میں اسنائپر سے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بدھ تیس نومبر کو مند،تمپ میں ہمزہی میں کاسگانی کور میں قائم دشمن فوج کی چوکی پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھ دسمبر بروز منگل صبح نو بجے ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے سامی میں مغرب کے جانب گشکور کے مقام پر پاکستانی فوج کے تعمیراتی کمپنی فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے سیکورٹی پر معمور پاکستانی فورسز پر بارودی سرنگ سے حملہ کیا۔ ایف ڈبلیو اویہاں سی پیک منصوبے کے تحت سڑک اور اسی مقام پر پل تعمیر کر رہی ہے۔ حملہ اس وقت کیا جب پاکستانی فورسز کے تین اہلکار گشت کر رہے تھے۔ بارودی سرنگ کے زد میں آنے سے تینوں اہلکار موقع پر ہلاک ہوگے۔

میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ چھ دسمبر بروز منگل کیچ کے علاقے مند  گیاب  کے فٹبال گراؤنڈ میں ہمارے سرمچاروں نے ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے بہرام ولد فقیر سکنہ مند ھوزی اوردین محمد ولد نائف سکنہ مند گیاب کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں افراد منحرف سرمچار تھے۔ دو ہزار بیس میں انہوں نے پاکستانی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ پھر وہ پاکستانی فوج کی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ بن گئے تھے۔ مزکورہ افراد  کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کے ساتھ متعدد آپریشنز میں بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو کو تنگ کر کے بھتہ وصولی کرنا، چوری ڈکیتی اور منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث تھے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کے آلہ کاروں کی تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں۔ کوئی بھی شخص بلوچ قومی تحریک کے سامنے رکاوٹ بننے کی کوشش کرے گا ان کا انجام یہی ہوگا۔

میجر گہرام بلوچ نے تمپ میں فوجی چوکی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے 7 دسمبر کی شام چھ بجکر پچاس منٹ پر کیچ کے علاقے تمپ میں گریڈ پر قائم پاکستانی فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا،دستی بم چوکی کے اندر گرا جس سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوا جبکہ چوکی میں موجود دیگر دو اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن فوج سے دور رہیں سرمچار کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر انکو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں