ایران کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے خواتین سے نکال دیا گیا

0
76

ایران میں زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن پر ایران کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے خواتین سے نکال دیا گیا۔

میڈیا کے مطابق ایرانی مظاہرین پر بدترین کریک ڈاؤن کے خلاف ایران کی رکنیت ختم کرنے کے لیے کمیشن میں ووٹنگ ہوئی۔

ووٹنگ میں 29 ممالک نے ایران کی رکنیت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا اور 8 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 16 ممبران نے غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔

مظاہروں کے آغاز کے بعد اب تک کم از کم 14 ہزار کو گرفتار کیا گیا جب کہ 63 بچوں سمیت کم از کم 458 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں