پاکستان کے زیر قبضہ گلگت بلتستان میں عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے آ ئے روز احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ پاکستانی خفیہ ادارے کے اہلکار اپنے مقامی ایجنٹوں و انتظامیہ کے ذریعے کامریڈوں اور احتجاج کرنے والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ایک کامریڈ نے بتایا کہ حالیہ دورہ سے خوف زدہ سرکار اور سرکاری آلہ کاروں نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے غریب عوام کو تنگ کرنا شروع کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور انتباہ کرتے ہیں کہ بے جاتنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر پورے بلتستان سے لوگوں کو شاہراہ کرگل پر جمع کریں گے۔
واضح رہے کہ اضافی ٹیکسز سمیت اشیاء خورد نوش کے قیمتوں میں بے جاہ اضافوں کے خلاف عوام آئے روز سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔