مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز ہاتھوں متعدد افراد گرفتار وکیمپ منتقل

0
97

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ میں پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمنگل کو جھاؤ بگاڑی زیلگ اور گردونواح میں فورسز نے متعدد افراد کو گرفتار کرنے کے بعد آرمی کیمپ منتقل کردیا ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز نے جارحیت کے دوران گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑکی اور خواتین وبچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق فورسز کی جارحیت جاری ہے اور گرفتارافراد اب تک اس کی تحویل میں ہیں ۔

گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت اورمکمل تعداد کے بارے میں ابھی تک کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں