پاکستان کی سپریم کورٹ نے تنویر احمد کی ضمانت مسترد کر دی

0
90

پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاکستان کے زیر قبضہ آزاد کشمیر میں پاکستانی پرچم اتارنے اور کشمیر ی پرچم لگانے کے پاداش میں گرفتار تنویر احمد کی ضمانت مسترد کر دی ہے ۔

اس پر ایک کامریڈ نے ادارہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی اداروں کے دباو¿ میں آ کر نام نہاد آزاد کشمیر کے نوکروں نے گرفتار کروا لیا بس یہی جرم کے پاکستانی پرچم کی پوجا کیوں نہیں کی جاتی، بھاڑ میں تم اور تمہارے پرچم قبضہ گیروں کے پرچم سے محبت نہیں شدید ترین نفرت کی جاتی ہے کوئی ایسا ملک بتائیں جس میں غیر ملکی پرچم لہراتا اور ہو بھی قبضہ گیر ملک کا عجیب لوگ ہو عجیب منطق ہے صدر، وزیراعظم، عدالتی نظام مکمل ڈھانچہ تیار کر دیا اوپر سانپ بن کر ڈسنے کے لیے بیٹھ گئے۔

جس ملک کے ساتھ لفظ آزاد لکھا جائے تو اسے چلنے، پھرنے، بولنے، سوچنے، سمجھنے کی آزادی ہوتی ہے اظہارِ رائے کی آزادی ہوتی ہے مگر یہاں عجیب لوگ اور اوپر شگوفے کٹھ پتلیاں بنا کر مسلط کر دیا قوانین بھی غیر ملکی مرضی کے طابق چلتی ہے، عجیب انصاف ہے۔

ایک آزادی پسند کامریڈ نے کہا کہ قاضی، جج، وکیل، منشی سب کے سب طاقتور کے گیت گاتے ہیں ہم ایسے نظام کو مکمل مسترد کرتے ہوئے اس ناجائز اڑھائی مرلے ریاست سے غیر ملکیوں سمیت ان کے مہروں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

کٹھ پتلیاں بن کر ناچنے اور قبضہ گیروں کے مہرے بننے کے بجائے آپ کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے اج نہیں تو کل سب کو اس دھرتی سے محبت کی سزا ملنی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں