مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز پرحملوں کیخلاف ہائی الرٹ، اضافی نفری تعینات

0
46

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے۔

بلوچستان میں اتوار کے دن فورسزپر بم دھماکوں کے مختلف واقعات کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر کی حساس عمارتوں اور مقامات کی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے شہر میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہبلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی پولیس، ایف سی سمیت سیکورٹی فورسز کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی فورسز نے اسنیپ چیکنگ کا عمل بھی شروع کردیا جبکہ چھوٹے بڑے شہروں کے داخلی و خارجی مقاما ت پر بھی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

واضع رہے کہ اتوار کے روزبلوچستان کے مختلف علاقوں حب، خضدار، کوئٹہ، کوہلو اور تربت میں پولیس وپاکستانی فورسزپومتعددحملے ہوئے ہیں جس نتیجے میں اب تک 6سے زائد اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہونے اطلاعات ہیں۔

کوہلومیں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی ہے جس میں 8اہلکار ہلاک ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں