مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری

0
27

مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز پرحملوں کا سلسلہ جاری ہلاکتوں کی اطلاعات
ضلع قلات پولیس تھانے پر دستی بم حملہ اورگوادر کے علاقے کنڈاسول تنک میں قائم پاکستانی فوج کے چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، حملے کے بعد فورسز نے متعدد مارٹر گولے فائرکیے اور کافی دیر تک فائرنگ کی آواز سنی گئی۔خیال رہے اسی علاقے میں دس دسمبر کو پاکستان آرمی کے ایک قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا، مسلح افراد ہلاک اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ مذکورہ حملے کہ ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔


مقبوضہ بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

پولیس تھانے پر بم حملہ گذشتہ رات قلات شہر میں ہوا۔ حکام کے مطابق نامعلوم افراد پولیس تھانے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔خیال رہے گذشتہ چند روز کے دوران بلوچستان کے دس اضلاع میں 13 کے قریب دھماکے رپورٹ ہوئیں۔ مذکورہ دھماکوں میں فورسزکو نشانہ بنایا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں