گذشتہ روز فورسز نے بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ میں رہائشی کمرے پر چھاپہ مارتے ہوئے دونوجوانوں کو حراست بعد نامعلوم مقام پر کردیا تھا جن کی شناخت ہوگئی ہے-
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اس حوالے سے بتایا کہ بلوچ طالب علموں زوہیب رئیسانی اور نور احمد محمد حسنی کے جبری گمشدگی کی تفصیلات اہلخانہ نے تنظیم کو فراہم کردی ہے۔ لواحقین نے شکایت کی کہ دونوں طالب علموں کو سیکورٹی فورسز نے رواں سال یکم جنوری کی رات ڈیڑھ بجے یونیورسل کمپلکس کوئٹہ سے انکے کمرے سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا اور انہیں معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے،لاپتہ ہونے والے زوہیب بلوچ ڈگری کالج کوئٹہ اور نور احمد پولی ٹیکنیکل کالج کے طالب علم ہے۔
مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سبی و گرد نواع میں علی الصبح پاکستان فوج نے آپریشن کا آغاز کیا ہے جس میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ کوہلو و سبی کے پہاڑی سلسلے فوجی آپریشن کی زد میں ہیں جبکہ سبی کینٹ سے آٹھ کے قریب گنشپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔