گلگت بلتستان کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہی گئی، شبیر مایار

0
49

پوری دنیا میں دو طرح کی سیاست ہو رہی ہے ایک روایتی سیاست اور دوسری انقلابی سیاست اگر ہم گلگت بلتستان میں دیکھتے ہیں تو ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ ہم دنیا سے پچھڑے ہوئے ہیں تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں ہم پاکستان کی بالائی طبقات کی کالونی ہیں پہلے ستر کی دہائی میں ہم کو ریاستی باشندے سے محروم کر کے ہم سے ہماری قومی شناخت چھینی گئی اور ہماری قیمتی زمینوں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا آج ہماری تمام وسائل پر پاکستانی بالائی طبقات قابض ہیں جو ہر سال یہاں سے کھربوں کی دولت لوٹ رہے ہیں۔
یہاں پر پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں ایک سیاسی پراکسی کا کردار ادا کر رہی ہیں ان میں سے کسی کے پاس بھی جی بی کے عوام کے لئے کسی قسم کا کوئی معاشی پروگرام سرے سے موجود ہی نہیں یہ پارٹیاں چاہتی ہیں کہ جی بی کے عوام سیاسی طور پر پسماندہ رہے اور وہ پاکستانی وفاق میں سیاسی پارٹیوں کی لڑائی جو حالصتاً شخصی بنیادوں پر لڑی جا رہی ہیں اس میں حصہ لینے کو سیاسی عمل سمجھے اور اپنے وسائل اور مسائل پر کسی قسم کا کوئی کردار ادا نہ کریں یہ سب روایتی پارٹیاں ہیں ان کے پاس پاکستان کے عوام کے لئے بھی کوئی معاشی پروگرام موجود نہیں یہ جی بی کے وسائل کی لوٹ مار کے لئے سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہیں جب تک ہمارے عوام ان پاکستانی پارٹیوں کے اصل کردار سے واقف نہیں ہوں گے اس وقت تک ہمارے وسائل لٹتے رہے گے اور مسائل میں روز کی بنیاد پر اضافہ ہوتا رہے گا۔
آج کچھ پارٹیاں ایسی بھی موجود ہیں جو جی بی کے عوام کے قومی و علاقائی مسائل کا تاریخی تناظر میں حل پیش کر رہی ہیں وہ واضح کہہ رہی ہیں کہ جی بی کے تمام وسائل یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرو اور یہ سیاسی پارٹیاں یقیناً ایک انقلابی پروگرام دے رہی ہیں
ابھی تک ہمارے عوام, عوام دوست سیاسی جماعتوں کو پہچان نہیں پائے ہیں اس میں سب سے بڑی ذمہ دار وہ سیاسی پارٹیاں بھی ہیں جو یہاں کے عوام کے وسائل یہاں کے عوام کو منتقل کرنے کی خواہش مند ہیں کیونکہ وہ اپنا پروگرام اپنے لوگوں تک پہنچانے میں ناکام ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ عوام دوست قوتیں اپنا پیغام اپنے لوگوں تک پہنچانے میں ضرور کامیاب ہوں گی اور گلگت بلتستان کے وسائل پر وہاں کے عوام کا حق ہو گا وہ دن ضرور آئے گا۔

شبیر مایار صاحب، گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ کے چیف آرگنائز ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں