پاکستانی مقبوضہ کشمیر: اولین مسئلہ مہنگائی، معاشی سست روی اور بے روزگاری۔ مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد

0
87

مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سیکرٹری جنرل آل آزاد کشمیر مرکزی انجمن تاجران و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد جناب شوکت نواز میر منعقد ہوا۔
جس میں کٹھ پتلی وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے پولیتھین شاپنگ بیگ کے فوری خاتمہ کے فیصلہ کو تاجروں کا معاشی قتل کے مترادف قرار دیا گیا اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر اس طرع کی پابندی کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے اور اگر حکومت نے زور زبردستی کرنے کی کوشش کی تو کشمیر بھر کے تاجر بھرپور مذاہمت کریں گے۔

اگرچہ ماحولیاتی آلودگی اس وقت بین الاقوامی مسئلہ ہے مگر پاکستان اور آزادکشمیر میں اولین مسئلہ مہنگائی، معاشی سست روی اور بے روزگاری ہے حکومت کشمیر موجودہ حالات میں بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمہ کی بجائے پولیتھین شاپبگ بیگ سے وابستہ ہزاروں افراد کو بے روزگار کرنے کے درپے ہے۔
جناب شوکت نواز میر نے کہا کہ ہم وزیراعظم آزادکشمیر سے پوچھتے ہیں کشمیر میں کون سی انڈسٹری لگائی گئی ہے یا متبادل کے طور پر تاجر برادری اور عوام کو پیکنگ کے لیے سستے زرائع مہیا کئے گئے ہیں،تمام تر کاروباری سرگرمیوں کا انحصار پاکستان پر ہے کیا پاکستان سے پولیتھین بیگ مکمل ختم ہو چکا ہے اگر جواب نہیں میں ہے تو کٹھ پتلی وزیراعظم جو خود ایک کاروباری شخصیت ہیں تاجروں کے معاشی قتل اور مہنگائی میں مزید اضافہ کا باعثِ نہ بنیں کیونکہ پولیتھین بیگ اس وقت پیکینگ کے لیے دستیاب تمام
زرائع میں سے سستا ترین زریعہ ہے دیگر کسی بھی مہنگے میٹیریل کے بنے بیگز عوام پر مزید مہنگائی لانے کا باعثِ بنیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں