مقبوضہ بلوچستان:بلوچ فریڈم فائٹرز کا پاکستانی فوج پر حملوں کا سلسلہ جاری مزید 6 فوجی ہلاک

0
110

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں تین روز سے  دشت مزن بند کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوجی جارحیت جاری ہے۔ کل تین بجکر چالیس منٹ پر نوکیں راہ  میں قادر بخش کلگ دشت بل نگور میں سرمچاروں فریڈم فائٹزنے گھات لگا کرپاکستانی فوج پر  بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس سے دو فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

آج بارہ بجکر چالیس منٹ پر نوکیں راہ میں ایک دفعہ پھر سرمچاروں نے دشمن پاکستانی فوج پر گھات لگا کر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے چار فوجی اہلکار موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی جارحیت دشت مزن بند کے پہاڑی سلسلوں میں گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔ سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی سے اب تک دشمن فوج کو پسپا کر کے رکھ دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوجی لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال گوادر منتقل کیا گیا ہے میڈیا میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ان حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں