پاکستان:جنرل باجوہ کے ٹیکس ریکارڈ لیک کرنے کے الزام میں صحافی گرفتار

0
48

پاکستانی فوج کے سابق چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلِخانہ کے ٹیکس ریکارڈز کی معلومات لیک کرنے کے الزام میں گرفتار صحافی شاہد اسلم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے صحافی شاہد اسلم کو ایف بی آر سے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ سے متعلق ٹیکس معلومات حاصل کر کے اسے تحقیقاتی جریدے فیکٹ فوکس سے منسلک صحافی احمد نورانی کو بھیجنے کے الزام میں گذشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

خیال رہے کہ فیکٹ فوکس کے صحافی احمد نورانی کی رپورٹ میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلِخانہ کے اثاثوں میں مبینہ اضافے کی معلومات پر تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ شائع کی گئی تھی۔ آئی ایس پی آر نے بعدازاں فیکٹ فوکس میں شائع ہونے والے اعداد وشمار کی تردید کی تھی۔

شاہد اسلم کو جب آج اسلام آباد میں جج عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا تو اس سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ڈیٹا تو ہر صحافی کے پاس ہوتا ہے، اس کے بغیر صحافت نہیں ہو سکتی لیکن میں نے یہ کسی کو منتقل نہیں کیا۔‘

اس کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے دعویٰ کیا کہ شاہد اسلم کو ایف بی آر سے معلومات مل رہی تھیں جو وہ صحافی احمد نورانی کو دے رہے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں