بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

0
34

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بھارت نے سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑے مارجن سےکامیابی حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

بھارتی ٹیم  نے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دے دی، یہ رنز کے اعتبار سے ون ڈے میں کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔

بھارت نے سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 166 اور شبمن گل نے 116 رنز کی اننگز کھیلی۔

391

رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم صرف73 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، بھارت نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

اس سے قبل 2008 میں  نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 290 رنز سے شکست دے کر ون ڈے میں سب سے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں