گوادر میں چینی زبان میں ترانہ گانا بلوچ وطن پر دوقبضہ گیروں کی قبضے کاایک اعلان ہے، ڈاکٹر اللہ نذر

0
34

آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپنے ایک ٹویٹ میں گذشتہ دنوں گوادر میں چین کے نئے سال کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بچوں سے چینی ترانہ گانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل بلوچ وطن پر دوقبضہ گیروں کی قبضے کاایک اعلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں چین اور پاکستان کا ایک ساتھ ترانہ گانا نہ صرف گوادر بلکہ بحرہ بلوچ سے لیکر کوہ سلیمان تک بلوچ وطن پر دوقبضہ گیروں کی قبضے کاایک

اعلان ہے۔ واضع رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک حب گوادر میں گوادر پورٹ پر چین کے نئے سال کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں چین پاکستان گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کے بچوں نے اردو اور چینی زبان میں ترانے گائے اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی

(COPHC)

کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین چنگ باؤچونگ سے اپنی محبت اور خلوص کا اظہار کرنے کیلئے ان کا ہاتھ سے بنایا ہوا پورٹریٹ پیش کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں