مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوجی جارحیت جاری، خواتین و بچوں سمیت 5 افراد لاپتہ

0
31

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے خواتین و کمسن بچوں سمیت پانچ افراد جبری طور پر لاپتہ کردیئے گئے۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔مذکورہ افراد میں محمد رحیم زہری ولد چاکر خان زہری، اسکی ایک سالہ بیٹی دعا زہری، چار سالہ بیٹا یحیٰ زہری، بیوی رشیدہزہری اور والدہ بس خاتون شامل ہیں۔

واضح رہے پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان میں عالمی قوانین کی پامالی میں شدت لاتے ہوئے روزانی کی بنیاد پر عوام کو جبری گمشدہ کرنے میں تیزی لایا ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں