مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فورسز پر یکے بعد تین حملے،فورسز کو جانی نقصان

0
33

گذشتہ روز آٹھ فروری بوقت شام ساڑھے سات بجے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں ملا چات کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹ سے حملہ کیا گیااور فائرنگ کی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق راکٹ حملے اور فائرنگ سے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچاہے۔
بدھ آٹھ فروری کو شام نو بجے پاکستانی فورسز پر اور مند کے علاقے کوہ ڈگار میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کی یوفون موبائل کے ایک ٹاور پر ایک اور حملہ رنے کیے ساتھ موبائل ٹاور کو نذرآتش کیا۔

ضلع کیچ ہی میں کل آٹھ فروری کو شام سات بجکر چالیس منٹ پر جوسک میں قائم قابض فوج کے چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا۔ دستی بم چیک پوسٹ کے اندر جا گرا جس سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔

ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے میڈیا میں جاری بیان میں قبول کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں