پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات، معاہدے کیلئے مسودہ آج فائنل کرلیا جائےگا

0
23

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا  آج آخری دن ہے، مذاکرات میں مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی بات چیت جاری ہے اور  آج معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز  وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے ملاقات کی، آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیرخزانہ کو  مذاکرات میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  آئی ایم ایف مشن مذاکرات میں ہونے والی بات چیت کو میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) میں اکٹھاکر رہا ہے، ایم ای ایف پی کا مسودہ  آج فائنل کرلیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق  آئی ایم مشن چیف نے بتایا کہ آج کے مذاکرات میں مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی بات چیت جاری ہے، مذاکرات میں اصلاحات اور ان کے نتیجے میں کیےگئے اقدامات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں