چینی لیزرلائٹ سے فلپائنی کوسٹ گارڈزاہلکاروں کے نابینا ہونیکا انکشاف

0
26

فلپائن میں حکام کا کہنا ہے کہ چینی بحریہ کے اہلکاروں نے ایک انتہائی طاقتور لیزر لائٹ کا استعمال کرتے ہوئے فلپائنی کوسٹ گارڈز کی ایک ٹولی کو عارضی طور پر نابینا کر دیاہے۔

فلپائنی حکام کے مطابق چینی بحری جہاز سے سبز رنگ کی انتہائی طاقتور لیزر لائٹ براہ راست فلپائنی کوسٹ گارڈز پر ڈالی گئی۔

منیلا حکومت نے واقعے کے خلاف بیجنگ سے شدید احتجاج کیا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ پیر چودہ فروری کو متنازعہ جنوبی بحیرہ چین میں پیش آیا۔

منیلا حکومت کے مطابق چینی کوسٹ گارڈ نے اپنے ایک بحری جہاز سےفوجی درجے کی لیزر لائٹ‘‘چمکائی تھی، جس کے نتیجے میں فلپائن کے ایک بحری جہاز کے عملے کے کچھ ارکان عارضی طور پر دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہو گئے تھے۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ سیرا میڈرے نامی اس بحری جہاز پر موجود تھے، جسے منیلا حکومت نے اپنے علاقائی دعوؤں کو ثابت کرنے کے لیے اسپارٹلی جزائر پر تعینات کر رکھا ہے۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق،سیرا میڈرے پر سوار ہمارے فوجی اہلکاروں کو خوراک اور سامان پہنچانے کے لیے فلپائنی حکومت کے جہازوں کو جان بوجھ کر روکنا بحیرہ مغربی فلپائن کے اس حصے میں فلپائنی خود مختاری کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سمندر کا گشت کرنے والی کشتی رسد پہنچانے کے مشن‘‘ میں معاونت کر رہی تھی، جب چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز نے فلپائنی جہاز کے پل پر سبز رنگ کی لیزر لائٹ چمکائی۔

حکام نے چینی بحری جہاز پر فلپائنی جہاز سے 150 میٹر کے فاصلے پر خطرناک حربے‘‘ استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا۔ فلپائن کے ایڈمرل آرٹیمیو ابو نے کہا، فلپائنی ساحلی محافظ غیر ملکی جارحیت کے خلاف ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مستعدی سے کام جاری رکھیں گے۔‘‘

چین نے ابھی تک ان دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں