پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ بلوچ خاتون رشیدہ زہری رہا

0
52

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکاربلوچ خاتون رشیدہ زہری عقوبت خانوں سے رہا ہوگئے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے رشیدہ زہری کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بی بی رشیدہ بازیاب ہوگئیں جبکہ ان کے شوہرمحمد رحیم زہری ابھی تک لاپتہ ہیں۔

واضع رہے کہ پاکستانی سیکورٹی اداروں نے 3 فروری کو بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں گشکوری ٹاؤن ناشناس کالونی سے رحیم زہری ولد چاکر خان زہری کو انکے ایک سالہ بیٹی دعا زہری، چارسالہ بیٹا یحیٰ زہری، بیوی رشیدہ زہری اور والدہ بس خاتون کو مارائے عدالت گرفتار کرکے انہیں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا اور حبس بے جا میں رکھا۔بعد ازاںبس خاتون اور انکے نواسوں کو رہا گیا جبکہ رشیدہ زہری اور رحیم زہری کوریاستی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل رکھاگیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں