چین کا پاکستان میں سیکورٹی خدشات، ایران کی بھر پور حمایت کا اعلان

0
14

چینی حکومت نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کو سیکورٹی خطرے کے پیش نظر خبردار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل چین نے پاکستان میں مقیم چینی سفیر نوگ مونگ پاکستان کو چھوڑ کر چین چلے گئے اور اس وقت پاکستان میں کوئی چینی سفیر موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو گوادر میں انسداد دہشت گردی اور غیر ملکی شہریوں کی سلامتی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

چین نے ایران کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایران کے ساتھ دوستانہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بدلتے ہوئے عالمی تناظر میں چین نے ایران کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں، بیجنگ میں ایرانی صدر کی اپنے ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔

چینی صدر نے کہا کہ چین ایرانی جوہری معاہدے کے مناسب حل کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا اور ایران کے ساتھ دوستانہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، توانائی اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

اس سے قبل چین کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کو باہمی مفادات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں