مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز کی جارحیت جاری،دو افراد حراست بعد لاپتہ

0
16

مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جارحیت جاری ہے،مند اور ہرنائی سے دو افراد جبری لاپتہ کیے گئے۔

ضلع کیچ کے تحصیل مند کے علاقے گواک سے ایک نوجوان لاپتہ ہوا۔لواحقین کے مطابق 14 فروری کی رات گئے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے نوجوان کو گھر سے لاپتہ کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے عبدالصمد کے گھر پر چھاپہ اور گھروں کو تلاشی لینے کے بعد عبدالصمد کے بیٹوں کے شناختی کاڈ چیک کرنے کے بعد حاصل ولد صمد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

ہرنائی سے مالی ولد فقیر دلشاد مری کو لاپتہ کیا گیا ہے۔ لواحقین نے کہا کہ انہیں پاکستانی فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا ہے، جو پیشے کے لحاظ سے گلہ بان ہے۔

راجدانی کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے سبحان قیصرانی اور مسعود الرحمن قیصرانی کے لواحقین نے کہا کہ ہمارے پیاروں کو اٹھائیس دن گمشدہ رہنے کے بعد 13 فروری کو سی ٹی ڈی نے جعلی ایف آئی آر اور بے بنیاد جھوٹے الزامات و جھوٹے مقدمات بنا کر انہیں منظر عام پر لے آئی۔جہاں عدالتی کاروائی چل رہی تھی کہ گذشتہ رات سی ٹی ڈی انہیں پھر سے اپنے ساتھ لے گئی کہ تفتیش ابھی مکمل نہیں ہے جس کے بعد وہ لاپتہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں