پاکستانی مقبوضہ کشمیر:آٹا دو تحریک،مہنگائی نا منظور عوام کا احتجاج

0
19

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے علاقے باغ میں آج بروز ہفتہ حیدری چوک میں مہنگائی کے خلاف عوام کا احتجاج اور اوپن عوامی میٹنگ ہوئی۔
مقررین نے کہا کہ حکمران طبقات،ریاستی بیوروکریسی کی مراعات اور شاہ خرچیاں کو فی الفور ختم کی جائیں۔کھانے پینے کی تمام چیزوں پر سبسڈی دی جائی اور ہر چیز 40 روپے فی کلو سے کم فرائم کی جائے۔
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام حیدری چوک باغ میں “کوٹہ نہیں آٹا دو تحریک” کی ابتدا میں پیپلز اسمبلی کا انعقاد کیا گیا،پیپلز اسمبلی میں محنت کش عوام نے بھر پور نمائندگی کی لوگوں نے اپنی گفتگو کے دوران اجتماعی طور پر موقف اپنایا کہ حکمران اور محنت کش دو الگ طبقات ہیں حکمران طبقہ کی مراعات اور شاہ خرچیاں ختم نہیں ہوتی اور عوام آٹے کے لیے در بدر ہیں۔آٹے کے لیے عوام کو لائینوں میں لگا کر ذلیل کیا جاتا ہے۔اس تذلیل کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔لوگوں کو کوٹہ مت سمجھایا جائے باعزت طریقے سے آٹا دیا جائے۔

حکرانوں اور بیوروکریسی کی تمام مراعات ختم کر کہ شاہ خرچیوں پر پابندی لگائی جائے اور کھانے پینے کی تمام اشیا پر سبسڈی دیکر 40 روپے سے کم لوگوں کو فراہم کی جائے۔
ریاست لوگوں کو روزگار دینے میں مکمل ناکام ہے،لوگ تعلیم اور علاج مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔مہنگائی کا طوفان ہے کہ تھمنے نہیں پا رہا اور اب آٹا بھی تذلیل کے بغیر نہیں ملتا۔ان سارے حالات میں محنت کش عوام کے پاس ایک ہی راستہ ہے اور وہ راستہ ہے مسلسل جدوجہد اور مزاحمت کا ہم متحد ہوں گے اپنے مسا?ل کی بنیاد پر اور اس احتجاجی تحریک کو آگے بڑھایں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں