مقبوضہ بلوچستان: گوادر اور آواران میں پاکستانی فوج پر حملے،ہلاکتوں کی اطلاعات

0
18

مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی ضلع اور سی پیک حب گوادر اور ضلع آواران میں پاکستانی فوج پر حملے کیے گئے

ساحلی ضلع اور سی پیک حب گوادر کے علاقے جیونی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کوبم حملے میں نشانہ بنیا ہاے جس سے ہلاکتوں کی اطالاعات ہیں۔حملہ بروزبدھ صبح کوجیوانی کے پانوان کے علاقے کیا گیا۔حملے کے بعد فوج کی جانب سے مختلف سمتوں سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

دوسری جانب ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات مطابق آواران کے علاقے مشکے میں قائم دو فوجی چوکیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔ فورسز کے چوکیوں کو مشکے کے علاقے رات نو بجے کے وقت ریندک اور میئی کے مقام پر قائم چوکیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت علاقے میں بم دھماکوں اور گولیوں کی شدید آوازیں سنی گئی۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں متحرک ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں