مقبوضہ بلوچستان:خاتون و بچوں کی لاشوں سمیت وسرے روز بھی ریڈ زون میں دھرنا جاری

0
58

مقبوضہ بلوچستان کے بارکھان میں بہیمانہ طور پرقتل کئے گئے خاتون سمیت تین افراد کیلاشوں ساتھ دارلحکومت کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔کوئٹہ کے جی پی اوچوک پر بارکھان واقعے کے خلاف مقتولین کے رشتے داروں اور مری قبیلے کا میتوں کے ساتھ دھرنا جاری ہے۔دھرنے میں شریک آل پاکستان مری اتحاد کے رہنماوئں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عبدالرحمان کھیتران پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔رہنماوئں نے مطالبہ کیا کہ بارکھان واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور نجی قید میں موجود دیگر 5 بچوں کو بازیاب کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں