مقبوضہ بلوچستان:سی پیک روڈ پر سیندک پروجیکٹ کے ٹرالرز پر حملہ

0
26

مقبوضہ بلوچستان میں خاران کے علاقے گواش میں سی پیک لنک روڈ سے سیندک جانے والی پراجیکٹ کے ٹرالرز پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے آج صبح گواش میں سی پیک لنک روڈ سے سیندک جانے والی ٹرالر گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں دھماکے اور شدید فائرنگ کی گئی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں سیندک منصوبے سے جڑے کم از کم دو کارندوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن کا تعلق پنجاب کے علاقے میانوالی سے بتایا جارہا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے سیندک استحصال پراجیکٹ کے مذکورہ ٹرالر اور دیگر بڑی گاڑیاں عرصہ دراز سے خاران گواش سی پیک لنک روٹ کو استعمال کررہی ہیں، تاہم اس سے قبل زیادہ تر نوشکی سے گزرا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی استحصالی منصوبوں پر اس طرح کی کارروائیاں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کیے جاتے ہیں،اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے آزاد نے قبول کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں