مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز پر دو حملوں سمیت،بلدیاتی الیکشن قافلے پر بم حملہ،کئی اہلکار ہلاک و زخمی

0
29

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بلدیاتی انتخابات کے قافلے پر جنتلی کے مقام پر بم حملے میں لیویز رسالدار سمیت 2 ہلاک، جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ کوہلو کے علاقے جنتلی میں ہواجہاں مسلح افراد نے بلدیاتی الیکشن کی مناسبت سے جانے والے ایک قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا جو پولنگ اسٹیشن کی طرف جارہے تھے۔

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں دو حملوں میں پاکستانی فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہونے سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے آبسر اور جوسک میں پاکستانی فورسز پر حملے کیے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں