مقبوضہ بلوچستان سے 3 نوجوان جبری طور پرلاپتہ

0
26

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ اور ضلع کیچ کے سے 3 نوجوانوں کو جبری طور پرلاپتہ کردیا گیا ہے ۔

کوئٹہ سے بدھ کو نواں کلی کا رہائشی طالب علم گزشتہ روز گھر سے سکول کیلئے گیا واپس نہ آنے پر اسکے اہلخانہ عزیز و اقارب نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ قبائلی رہنماؤں اور مشران محمد نعیم خان خلجی، نورخان خلجی ، محمد شریف خلجی، محمد یار خلجی وزیر خان خلجی کی سربراہی میں ایئر پورٹ روڈ کو اسکی بازیابی کیلئے بلاک کر کے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ 48گھنٹوں میں نوجوان کی مکمل تفصیل سے آگاہ کرنے کے حوالے سے معلومات دی جائے گی۔

مظاہرین سے ایس پی ایئرپورٹ عدیل اکبر گجر اور اے سی سٹی نے احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کئے۔

دوسری جانب ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت واجو ولد وہاب اور حسیم ولد شفیع محمد کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

لاپتہ ہونے والوں کو فورسز نے اس وقت حراست میں لیا ہے جب وہ غیاب سے گواک جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں نوجوانوں قریبی رشتہ دار ہیں اور دونوں تیل کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور انہیں حراست میں بھی اس وقت لیا گیا جب وہ پیسہ لینے مالک کے پاس جارہے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں