وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کااحتجاجی کیمپ کراچی سے کوئٹہ منتقل

0
19

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج کراچی سے کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے آج کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سابق صدر فاضل جمیلی، عارف بلوچ سعید جان بلوچ ، رفیق بلوچ، ایچ آر سی پی کراچی کے کو آرڈینیٹر چیرمین اسد اقبال بٹ، وائس چیرمین قاضی خضر، کونسل ممبی سندھ سعیدبلوچ، کوآرڈینیٹر عبدالحئی ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے آرگنائزر بانک آمنہ بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر عبدالوہاب بلوچ، میر بالاچ، زاہد بگٹی، نور شاہ، سہیل بلوچ، عدیل بلوچ ظہیر نور، یاسر بلوچ و دیگر سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے وی بی ایم پی کیمپ کے سلسلے میں تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے تعاون کے بغیر ہمارے لئے کیمپ کو چلانا ناممکن تھا، جن لوگوں نے ہمیشہ ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔

اس موقع پرانہوں نے ان تمام سیاسی پارٹیوں ، سول سوسائٹی ، وکلاء ، ڈاکٹرز ، سیاسی سماجی کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کیمپ کا دورہ کیا۔

وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ، جنرل سکریٹری بانک سمی دین محمد بلوچ اور مسنگ پرسنز کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے تمامتر مظالم کے باوجود ہماری جدوجہد آخری لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہینگی ، آئندہ آنے والے دنوں میں وی۔بی۔ایم۔پی لاپتہ افراد کی جلد بازیابی کے اپنی جدوجہد میں مزید تیزی لائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں