مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز پر تین حملوں میں انکو جانی نقصان کا سامنا

0
36

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ اور سبی میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔پہلا حملہ گذشتہ شب کیچ کے علاقے ہیرونک میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ پر تقریباً 9 بجکر تیس منٹ پر گرنیڈ لانچر کے گولے داغ کر اور بھاری ہتھیاروں سے کیا، حملے میں سرمچاروں نے کم از کم دو اہلکار زخمی کردیئے جبکہ انہیں مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
دوسرا حملہ سبی میں تندوری کے مقام پر کیا، جہاں دشمن اہلکاروں کو اس وقت آئی ای ڈی حملے سے نشانہ بنایا گیا جب وہ پیدل گشت کررہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

بلوچ لبریشن ٓآرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔
اسی طرح 3 مارچ جمعہ کے روز شام ساڑھے آٹھ بجے کیچ کے علاقے تجابان کرکی میں سی پیک کی حفاظت کے لیے قائم فوج کی چوکی پر ایل ایم جی اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

اس کاروائی کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں