مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز کی جارحیت جاری،مزید تین افراد جبری گمشدگی کا شکار

0
10

مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستان فورسز نے مزید دو افراد جبکہ خاران سے ایک حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت صابر ولد عبدالغنی اور رسول بخش کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ دونوں کو ساحلی شہر گوادر کے علاقے کلانچ سے فورسز نے کل رات حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق فورسز نے امبی کلانچ میں چھاپہ مارکر گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر انہیں حراست میں لیا ہے۔
گذشتہ دنوں فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا جنکی شناخت وحید بلوچ ولد حاجی سکنہ امبی کلانچ اور شاہ جان ولد غمداد سکنہ امبی کلانچ کے نام سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل کلانچ سے پاکستانی فورسز نے حمید بلوچ ولد بابو محراب نامی نوجوان کو بھی حراست لیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

بلوچستان کے شہرخاران میں پاکستانی فورسز نے ناکہ بندی کے دوران ایک راہگیر کو سول اسپتال روڈ سے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق خاران شہر میں فورسزپر پر حملوں، زور دار دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازوں کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقے میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی۔

ناکہ بندی کے دوران ایف سی اہلکاروں نے سول ہسپتال کے سامنے سے ایک راہگیر کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں