مقبوضہ بلوچستان:ماھل بلوچ عدالت میں پیش، پھر دس دن کی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

0
45

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ میں اٹھارہ فروری 2023 کو جبری گمشدگی اور بعدازاں منظر عام پر آنے والی خاتون ماھل بلوچ کو مین سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ماھل بلوچ کی مزید دس دن کی ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے انھیں پھر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ماھل بلوچ کو فورسز نے شال سے ان کی ساس بھتیجی اور انکے دوبچوں سمیت گھر پر چھاپہ مارکر اغواء کیا تھا، بعد ازاں شدید ردعمل کے بعد فورسز نے ماھل بلوچ کی گرفتاری سی ڈی ٹی کے ذریعے ظاہر کی تھی۔
ماھل بلوچ کی جبری گمشدگی پر بلوچستان سمیت دیگر ممالک میں مقیم سیاسی کارکن واقعے پر غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک بیوہ خاتون کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر بلوچ روایات کو پاوں تلے روندا جارہاہے۔ جس کے آنے والے وقتوں میں سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں