حبيب الرحمن کا تنوير احمد کی رہائی کیلئے کمپين چلانے کا اعلان

0
352

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں اسیر معروف صحافی و محقق تنویر احمد کی رہائی کے لیے سوشل میڈیا کیمپین چلانے کا اعلان کيا گيا ہے۔ تنوير احمد رہائ کيمپين کے کوآرڈينيٹر  حبيب الرحمن کا کہنا تھا کئ تنویر احمد جنکو نام نہاد آزاد کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے قابض ریاست کے ایماء پر جیل میں بند کر کے رکھا ہے، انکی رہائی کے لئےفری تنوير احمد (#FreeTanveerAhmed) کے ہیش ٹیگ سے سوشل میڈیا کیمپین کل ہفتہ کے روز سے شروع کی جائے گی۔

حبيب الرحمن کا کہنا تھا کہ دنیا کے انسانی حقوق کی تنظيموں کے کارکنان ، سوشل ایکٹیوسٹ ، جمہوريت پسند و انسان دوست تنظيموں کے کارکنان اس کمپين ميں حصہ ليں گے۔ ياد رہے تنویر احمد کی ميرپور جیل میں قيد کيا گيا ہے جہاں وہ ان دنوں بھوک ہڑتال پر ہيں اور انکی صحت کی حالت انتہائ تشويش ناک ہے۔ تنوير احمد کی رہائ کی کمپيئن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تنویر احمد کو رہا نہیں کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ تنویر احمد کو نام نہاد آزاد کشمیر نے اپنے ہی آئین کی پامالی کرتے ہوئے اس لیے جیل میں رکھا ہے کہ اس نے پاکستانی جھنڈے کو چوک سے اُتارا ہے۔ایک آزاد ریاست کے شہری کو کسی اور ریاست کے جھنڈے کو اپنے ملک سے ہٹانے کے لیے جیل میں رکھنا یہ دنیا کا پہلا کیس ہے۔
حبيب الرحمن کا مزيد کہنا تھا کہ مظفر آباد سپریم کورٹ کی جانب سے انکی ضمانت مسترد کرنا خود اس بات کی گوائی ہے کہ ٓزاد کشمیر کتنا آزاد ہے۔

کیمپین چلانے والے سماجی کارکنوں نے دنیا بھر کے مظلوم عوام اور اظہار آزادی پر یقین رکھنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کیمپین میں بھر پور کردار ادا کر یں تاکہ مظلوم تنویر احمد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں