مقبوضہ بلوچستان: تین پاکستانی فوجی اور انکا ایک ایجنٹ حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

0
30

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے انڈیسہ میں پاکستانی فورسز پر گھات لگا کر مسلح افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ قافلے کی صورت میں قریبی چوکیوں کو پانی سپلائی کررہے تھے۔ اس حملے میں تین فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے انڈیسہ میں پاکستانی فورسز پر گھات لگا کر اس وقت حملہ کیا جب وہ قافلے کی صورت میں قریبی چوکیوں کو پانی سپلائی کررہے تھے۔

جبکہ خاران بازار کے سبزی منڈی میں ریاستی ایجنٹ مہراللہ یلانزئی کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیاہے۔مذکورہ ریاستی ایجنٹ عرصہ دراز سے پاکستانی فورسز کے لئے مخبری کا کام کر رہا تھا۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ مہراللہ یلانزئی ولد سہراب اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر بلوچوں کے اغوا، گھروں کی نشاندہی اور کئی فوجی آپریشنوں میں ملوث رہا ہے۔ وہ خاران کے علاقوں تَنک، کلّگ، گواش میں چوری اور ڈکیتی میں بھی ملوث رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں