پاکستانی مقبوضہ کشمیر: فوج کی تعمیراتی کمپنی کی سڑکیں ایک بار پھرایک گھر اجاڑ گئے

0
38

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں موت کا منظر نامہ پیش کر رہے ہیں۔
شرقی باغ مقبوضہ جموں کشمیرکے گاوں کوٹلہ سے تعلق رکھنے والامعصوم عبداللہ ساڑھے تین سال بعد اپنے والدسے ملاقات کا خواب لیے ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سو گیا۔
اطلاعات کے مطابق کوٹلہ باغ کے رہائشی عبداللہ کے والد نثار صاحب ملازمت کے سلسلے میں سعودی عرب میں قیام پذیر تھے۔گزشتہ روز واپسی پر عبداللہ نے اپنے خاندان سمیت اسلام آباد ائیرپورٹ پر اپنے والد کا استقبال کرنا تھا لیکن راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور معصوم عبداللہ ہمیشہ کے لیے سو گیااس درد ناک حادثے نے ملاقات کو ہمیشہ کے لیے ادھورا چھوڑ دیا،
عوام کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر روڈ اکسیڈنٹ میں قیمتی جونوں کے ضیاع کا زمہ دار کون ہے،75 سال سے سڑک،پانی اور بجلی کے نام پر اقتدار میں آنے والے حکمران سڑکوں پر سیفٹی وال تک نہیں لگوا سکے،۔

واضح رہے کہ بیشتر سڑکوں کے ٹھیکے پاکستانی فوج کی عسکری تعمیراتی کمپنی،ایف ڈبلیو او کو ملتی ہیں جو باز اوقات اپنے مقامی ٹھیکداروں کو پھر ذیلی کنٹرک پر دیتے ہیں جسکی وجہ سے کوئی بھی ان سے سوال کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں