پاکستان:چیف جسٹس سمیت 3 ججز کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

0
468

حکومت پاکستان نے چیف جسٹس سمیت 3 ججز کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تین ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ زیر بحث ہے اور ان کے حوالے سے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ جہاں تک ریفرنس دائر کرنے کی بات ہے تو یہ بات زیر بحث ہے لیکن اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن یہ فیصلہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے اس ممکنہ فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تین معزز جج صاحبان ان کا ایک لمبا ریکارڈ ہے کہ انہوں نے ایسے فیصلے دیے ہیں جو مسلم لیگ(ن) کے خلاف گئے ہیں اور ان میں ایک فیصلہ ایسا ہے جسے صرف مسلم لیگ(ن) ہی غلط نہیں کہتی بلکہ پر وہ شخص جو تھوڑا یا زیادہ قانون جانتا ہے، ہر شخص نے یہ کہا ہے کہ یہ ا?ئین ری رائٹ کرنے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ا?ئین کے ا?رٹیکل 63-اے کے بارے میں ہے جس کی بنیاد پر صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ختم کی گئی اور اب بھی بظاہر ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ تینوں صاحبان ہر قیمت پر اس فیصلے کو خود ہی نمٹانے پربضد ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا 9 کا بینچ بنا تھا، پھر سات رہ گیا، پھر پانچ کا رہ گیا، پھر چار کا رہ گیا، پھر تین کا رہ گیا، اب تینوں جج صاحبان نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کردی ہے اور اکثریت میں موجود اپنے ساتھی ججوں کی بات کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس کے سوا کوئی اور صورت بچتی نہیں ہے کہ ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں