مقبوضہ بلوچستان پاکستانی فورسز پر پانچ حملے،7 فوجی اہلکار ہلاک

0
559

مقبوضہ بلوچستان کے علاقوں زامران، خاران، پنجگور اور ڈھاڈر،شاپک میں پاکستانی فوج پر حملوں میں 7اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں
بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران، کولواہ، خاران، پنجگور اور ڈھاڈر میں مختلف نوعیت کے حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، حملوں کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

جبکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے شاپک میں ایک حملے میں دو پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

کل صبح آٹھ بجے کے قریب کیچ کے علاقے زامران میں سادیم کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو اس وقت گھات لگاکر کر نشانہ بنایا گیا، جب وہ مذکورہ علاقے میں گشت پر معمور تھی۔ بلوچ سرمچاروں نے جدید و خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دشمن فوج کے تمام چار اہلکار شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید موقع پر ہلاک ہوگئے۔ حملے کے نتیجے میں فوج کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ سرمچاروں نے تمام اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کا اسلحہ و گولہ بارود اپنے قبضے میں لیا۔

دوسرا حملہ پنجگور شہر میں قابض پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹر کے حفاظتی چوکی پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بناکر کیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔
خاران میں البت کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، سرمچاروں نے راکٹ اور گرنیڈ لانچر سے دشمن کے کیمپ پر متعدد گولے داغے جس سے کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں کیمپ کو شدید نقصان پہنچا۔
ایک اور حملے میں سبی کے علاقے ڈھاڈر میں قلم دین چوک پر قائم دشمن فوج کے پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں موقع پر دو موجود اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد حواس باختہ دشمن اہلکاروں نے بلاتفریق فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔
بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔

تربت کے علاقے ڈنک میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار وں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
سرمچاروں نے ڈنک میں پاکستانی فورسز کو پکٹ سیکورٹی دینے والے اہلکاروں پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں